ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ: ایک 60سالہ شخص نے کیا بیوی اور بیٹی پر قاتلانہ حملہ۔ بیوی ہوگئی ہلاک اور بیٹی زخمی

کاسرگوڈ: ایک 60سالہ شخص نے کیا بیوی اور بیٹی پر قاتلانہ حملہ۔ بیوی ہوگئی ہلاک اور بیٹی زخمی

Tue, 03 Dec 2019 13:37:26    S.O. News Service

کاسرگوڈ3/دسمبر(ایس او نیوز)امبلتھارا نامی مقام پرایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اس کی بیوی ہلاک ہوگئی اور بیٹی کو زخمی حالت میں علاج کے لئے منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گوپال کرشنا(60سال) نے اپنی بیوی کلیانی کے سر کو چوٹ پہنچاتے ہوئے اسے جان سے مارڈالا، جبکہ وحشیانہ حملے میں اس کی بیٹی شرنیا(25سال) بری طرح زخمی ہوگئی ہے۔مقامی لوگوں کی مدد سے امبلتھارا پولیس نے گوپال کرشنا کو گرفتار کرلیا ہے۔بعض ذرائع کے مطابق گھریلو مسائل کی وجہ سے گوپال کرشنا نے غصے سے بے قابو ہوکر یہ واردات انجام دی ہوگی۔    


Share: